کنگ ایڈورڈ نرسنگ کالج طالبات کی ہاسٹل بارے سنگین شکایات

کنگ ایڈورڈ نرسنگ کالج طالبات کی ہاسٹل بارے سنگین شکایات

وزیراعظم پورٹل پر موصول درخواست کوسیکرٹری ہیلتھ کوکارروائی کیلئے بھجوا دیاگیا

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )کنگ ایڈورڈ نرسنگ کالج کی طالبات نے ہاسٹل سے متعلق سنگین شکایات وزیراعظم شہری پورٹل پر جمع کروا دیں جن میں ہاسٹل میں مرد وں کی موجودگی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات شامل ہیں۔درخواست میں طالبات نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نرسنگ ہاسٹل میں فیملی کی رہائش قائم کرنے سے مردوں کا آنا جانا معمول بن چکا ہے۔ طالبات نے صورتحال کی ذمہ دار کالج پرنسپل کو قرار دیتے الزام لگایا کہ انہوں نے قریبی دوست کو فیملی سمیت ہاسٹل میں رہائش کی اجازت دے رکھی ہے ۔ درخواست میں ایک کلرک پر نشہ آور اشیا اور ادویات ہاسٹل میں فروخت کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے ۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ ہاسٹل میں فیملی کی رہائش پر طالبات کو سکیورٹی اور پرائیویسی مسائل کا سامنا ہے جس سے تعلیمی ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔طالبات نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم پورٹل پر موصول درخواست کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے پاس کارروائی کیلئے بھجوا دیا گیا ہے جہاں معاملے کی تحقیقات متوقع ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں