طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی، افغانستان سفارتی تنہائی کاشکار

طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی، افغانستان سفارتی تنہائی کاشکار

انتہاپسندانہ پا لیسیاں ، دہشتگردوں کی پشت پناہی کے باعث دنیا بیزارہوچکی

  اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) طالبان رجیم کی سخت گیرپالیسیوں اورہٹ دھرمی کے باعث افغانستان سفارتی تنہائی کاشکارہے ،اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست پرغیریقینی صورتحال اورووٹنگ کے حق پرپابندی بھی تاحال برقرارہے ، انتہاپسندانہ پالیسیوں اوردہشتگردوں کی پشت پناہی کے باعث دنیا افغان طالبان رجیم سے بیزارہوچکی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی کے باعث اقوام متحدہ میں افغانستان کی مستقل نشست کافیصلہ نہ ہوسکا ،طالبان رجیم انسداددہشتگردی، سمگلنگ اورانسانی حقوق جیسے عالمی مطالبات کواندرونی معاملہ قراردیکر اقتدارکوطول د ے رہی ہے ۔سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث افغانستان مسلسل چوتھے سال بھی جنرل اسمبلی میں ووٹ کے حق سے محروم رہا۔ماہرین کے مطابق اقوام متحدہ میں افغانستان کی خالی نشست اورووٹنگ کے حق سے مسلسل محرومی طالبان رجیم کی سفارتی ناکامی اورعالمی تنہائی کاواضح ثبوت ہے ،افغان طالبان رجیم کے دورمیں افغانستان بطورریاست بری طرح ناکام ہوچکاجس کا خمیازہ براہِ راست افغان عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں