ایران کے پاس آبنائے ہرمز کنٹرول کرنیکی قوت نہیں : کامران بخاری

ایران کے پاس آبنائے ہرمز کنٹرول کرنیکی قوت نہیں : کامران بخاری

کنٹرول ایران کے پاس ہوتا تو امریکا ناکہ بندی نہیں کرسکتا تھا:ماہر بین الاقوامی امور خلیجی ممالک پر حملے سے ایران کا اپنا نقصان ہوگا:’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز)ماہر بین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے امریکی ایکشن کا دارومدار اس پر ہوگا کہ ایرانی بوٹس کس حد تک کارروائی کرتی ہیں،کب کرتی ہیں، کیونکہ ایران بھی ہر وقت کارروائیاں نہیں کررہا،ان کا بھی ایک ٹائم ہے ،پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامران بخاری نے کہا کہ ایران نے جو کارروائی کی ہے اس کے جواب میں امریکا نے کارروائی کر کے جہاز کو قبضہ میں لیاہے ۔ یہ بالکل غلط کہا جارہا ہے کہ ایران آبنائے ہر مز کو کنٹرول کررہا ہے ، کنٹرول نہیں کر رہا اس کو ڈسٹرب کررہا ہے ،ایران کے پاس بحری قوت نہیں ہے کہ وہ آبنائے ہر مز کو مکمل طورپر کنٹرول کرسکے ،اگر سارا کنٹرول ایران کے پاس ہوتا تو امریکا ناکہ بندی نہیں کر سکتا تھا ،ایران جو کارروائیاں کررہا ہے اس کو اپنے نقصان کا بھی پتا ہے ،امریکا کا بھی جواب آ گیا ہے کہ اگر ایران ایسا کرے گا تو ہم نے بھی حکم دے دیا ہے کہ آپ کی بوٹس پر فائر ہو گا، کیونکہ جو نیوی کی قوت ہے وہ امریکا کے پاس ہے ، ایران کو بھی سوچنا ہوگا کہ اگر وہ خلیجی ممالک پر حملہ کرتے رہیں گے تو ان کا اپنا نقصان کتنا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں