سورج پر ٹیکس ، اگلی باری ہوا کی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت اور ان کو لانے والوں نے سولر کیلئے لائسنس ضروری قرار دے کر سورج پر ٹیکس لگا دیا ہے۔
اب اگلی باری ہوا پر ٹیکس لگنے کی ہے ،ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا عمران خان اس لیے کہتا تھا کہ میں تو برداشت کر لوں گا، مگر پاکستانی قوم برداشت نہیں کر سکے گی۔