عظمت علی سی سی آئی ،نقیب ارشد کا وزارت بحری امور میں تبادلہ

عظمت علی سی سی آئی ،نقیب ارشد کا وزارت بحری امور میں تبادلہ

افتخار احمدڈپٹی سیکر ٹر ی کابینہ ڈویژن تعینات ، دو افسر وں کی چھٹی انکیشمنٹ منظور

اسلام آباد (ایس ایم زمان)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسران کے تبادلوں، تقرریوں اور ریٹائرمنٹ کے احکامات جاری کر د ئیے ،احکامات کے مطابق سیکر ٹر یٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر عظمت علی جو تعیناتی کے منتظر تھے ، ان کی خدمات تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کونسل آف کامن انٹرسٹس (CCI) کے سپرد کر دی گئی ہیں ، اسی طرح آفس مینجمنٹ گروپ گریڈ 18 کے افسر محمد نقیب ارشد کو گریڈ 19 میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر ترقی دے کر وزارت بحری امور میں بطور ڈپٹی سیکر ٹر ی تعینات کیا گیا ہے ، سیکر ٹر یٹ گروپ گریڈ 19 کے افسر افتخار احمد خان کو ڈپٹی سیکر ٹر ی کابینہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ، سیکر ٹر یٹ گروپ کے بی ایس-19 کے دو افسران کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں محمد معتصم باللہ رانا اور یاور حسین رانا شامل ہیں ، احکامات کے مطابق محمد معتصم باللہ رانا 21 جنوری 2027 کو مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے جبکہ یاور حسین رانا 5 ستمبر 2026 کو ریٹائر ہوں گے ، ان دونوں افسران کو ریٹائرمنٹ سے قبل 365 دن کی رخصت انکیشمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں