مولانا اشرف علی وفات پا گئے نمازِ جنازہ آج لیاقت باغ میں ہو گی
راولپنڈی ،اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،اپنے رپورٹر سے) جامع تعلیم القرآن راجہ بازار کے سربراہ و جانشین، فرزند مولانا غلام اللہ خان مولانا اشرف علی طویل علالت کے بعد وفات پا گئے ، ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز جمعہ دن تین بجے لیاقت باغ میں ادا کی جا ئیگی۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے ،جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا مرحوم دین کے داعی اور انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق عالم دین تھے ۔ وفاق المدارس العربیہ کے قائدین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی،مولانا انوار الحق،مولانا محمد حنیف جالندھری و دیگر علما نے مولانا اشرف علی کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔