ریڈزون بندش ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سینکڑوں کیسززیر التواء
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایران امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کے معاملہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سینکڑوں کیسز التواء کا شکار ہوگئے۔۔۔
ریڈ زون کی مسلسل بندش کے باعث ہائیکورٹ میں رواں ہفتے ایک بھی سماعت نہ ہو سکی،پیر سے جمعرات جوڈیشل ورک نہ ہونے سے سینکڑوں کیسز التواء کا شکار ہوئے جس کے باعث پینڈنسی لوڈ مزید بڑھ گیا،اگلے ہفتے ہائیکورٹ ججز کی ٹرانسفر کے امکان کے بعد مزید کیسز التواء کا شکار ہونے کا خدشہ ہے ،ججز کی دوسری ہائیکورٹ ممکنہ ٹرانسفر سے کیسز کا لوڈ بھی بڑھ جائے گا،رواں ہفتے ریڈ زون کی بندش کے باعث ہائیکورٹ میں اہم کیسز کی سماعت نہ ہو سکی،190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی،190 ملین پاؤنڈ کیس 22 اپریل سماعت کے لیے مقرر تھا تاہم کازلسٹ منسوخ ہو گئی،اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی روکنے سے متعلق کیس کی سماعت بھی مقرر تھی،ہائیکورٹ کی بندش اور جوڈیشل ورک نہ ہونے سے درختوں کی کٹائی روکنے کا کیس بھی نہ ہو سکا،کفایت شعاری مہم کے تحت جمعہ کو پہلے ہی جوڈیشل ورک نہیں ہوتا تھا،وکلاء سائلین کو اپنے التواء شدہ کیسز دوبارہ مقرر کروانے میں بھی مشکلات کا سامناکرناپڑ رہاہے ۔