یکم مئی کے ساتھ 2مزید چھٹیاں پاکستانیوں کیلئے لانگ ویک اینڈ
اسلام آباد (این این آئی)اگلے ماہ ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان ہے ، جس کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔
کابینہ ڈویژن کے آفیشل تعطیلات کے شیڈول کے تحت یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی،یکم مئی جمعہ کے روز آ رہا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ وار تعطیلات (ہفتہ اور اتوار)مل کر ایک طویل بریک کی صورت اختیار کر لیں گی۔نجی دفاتر کے ملازمین کو بھی یکم مئی کی عام تعطیل کے باعث لانگ ویک اینڈ میسر آئے گا۔