اٹک ریفائنری کیلئے ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم، تیل سپلائی شروع
راولپنڈی(آئی این پی)اٹک ریفائنری کے لئے خام تیل ٹینکرز کی آمد ورفت پر عائد پابندی ختم کردی گئی جس کے بعد تیل سپلائی شروع ہوگئی۔
پابندی ختم ہونے سے ملک کے شمالی علاقوں میں فیول سپلائی میں کمی کا خطرہ ختم ہوگیا جب کہ ریفائنری حکام نے بھی جلد پیداوار شروع ہونے کی امید ظاہر کی ہے ۔اس سے پہلے خام تیل نہ پہنچنے سے اٹک ریفائنری کی بندش اور جیٹ فیول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔