اٹک میں واقع جنڈ-1کنویں سے گیس کی پیداوار بحال

اٹک میں واقع جنڈ-1کنویں سے گیس کی پیداوار بحال

یومیہ 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے :او جی ڈی سی ایل

اسلام آباد(نامہ نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک)او جی ڈی سی ایل نے پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع جنڈ-1کنویں سے گیس کی پیداوار بحال کردی۔آئل اینڈ گیس  ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے اعلامیہ کے مطابق جنڈ-1 کنواں یومیہ 2 کروڑ 10 لاکھ مکعب فٹ گیس پیدا کر رہا ہے، یہ کنواں 2019 میں دکھنی گیس پروسیسنگ پلانٹ کے ذریعے پیداوار میں شامل کیا گیا تھا، زیادہ مقدار میں زہریلی گیس، مشکل زیرِ زمین حالات کے باعث تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث گیس پیداوار معطل ہو گئی تھی ،او جی ڈی سی ایل ماہرین کی ٹیم نے رسک اینالیسز کے بعد کنویں کی بحالی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔ آپریشن کے دوران زیرِ زمین آلات کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا اور کنویں کی ساخت بحال کی گئی۔او جی ڈی سی ایل اعلامیہ کے مطابق طویل المدتی تحفظ کیلئے کنویں میں خصوصی اینٹی کوریژن ٹیوبنگ نصب کی گئی ہے ۔ جنڈ-1 کنویں کی بحالی سے ملک میں گیس کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں