مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے 7کروڑ روپے واپسی کیلئے درخواست دائر

مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس  میں بطور گارنٹی جمع کرائے 7کروڑ  روپے واپسی کیلئے درخواست دائر

لاہور(کورٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز نے چودھری شوگر مل کیس میں بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں کرائے گئے سات کروڑ روپے واپس لینے کے لیے درخواست دائر کردی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری شوگر مل میں سات کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے گئے ، نیب نے شوگر مل کیس ختم کردیا، عدالت ہائی کورٹ میں جمع ہوئے سات کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے نیب کے وکیل سے سپریم کورٹ سے درخواست واپس لینے کی دستاویزات طلب کرلیں اورسماعت چار مئی تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں