بلاول کی قیادت میں جی بی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا ،فریال تالپور
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں ضلع گلگت، ضلع دیامر اور ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے۔
فریال تالپور نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ، بلاول کی قیادت میں پارٹی عوامی خدمت، شفاف طرز حکمرانی اور ترقی کے ایجنڈے کو مزید آگے بڑھا رہی ہے ، جی بی میں ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔