صدرآصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

صدرآصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

لاہور (سپیشل رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر کا اولڈ ائیر پورٹ پر استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں قیام کے دوران آصف علی زرداری پیپلزپارٹی کے رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ، وہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے بھی جائیں گے جبکہ اپنے ایک دوست کے گھر ماڈل ٹاؤن بھی جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں