نیلم :سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،خاتون جاں بحق ، خاندان کے 5 افراد زخمی

نیلم :سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ ،خاتون  جاں بحق ، خاندان کے 5 افراد زخمی

نیلم(آئی این پی )آزاد کشمیر کے علاقے نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ،جس میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

 وادی نیلم کے علاقے تابٹ سے کیل جانے والی سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ،جس کے نتیجے میں راولپنڈی سے آئے خاندان کی ایک خاتون جاں بحق ، جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر آرمی ہسپتال ہلمت منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ فہا کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والوں میں والد، بچے ، دادا اوردادی شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں