قزاقوں نے صومالیہ میں بحری جہازپر قبضہ کرلیا،11پاکستانی عملے میں شامل

 قزاقوں نے صومالیہ میں بحری جہازپر قبضہ کرلیا،11پاکستانی عملے میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے حملہ کر کے تیل لے جانیوالے بحری جہاز پر قبضہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کیاجس کے عملہ میں 11 پاکستانی بھی بھی موجود ہیں جن کی بحفاظت بازیابی کیلئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن مؤثر بنانے کی ہدایت کر دی ۔

وزارت بحری امور اور متعلقہ ادارے مسلسل رابطے میں ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ وزارت بحری امور نے وزارت خارجہ سے فوری سفارتی رابطوں کی درخواست کر دی اور پاکستانی عملے کی رہائی کیلئے صومالیہ کی حکومت سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں