مئی 2026:سرکاری ملازمین کو 11 چھٹیاں ملنے کا امکان ،عوام میں خوشی کی لہر
اسلام آباد(این این آئی)مئی 2026میں سرکاری ملازمین کو 11چھٹیاں ملنے کا امکان ہے ، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
وفاقی تعطیلات، ہفتہ وار چھٹیوں اور عید الاضحی کے موقع پر عوام کو مجموعی طور پر11 چھٹیاں ملنے کی توقع ہے ،مئی کا آغاز ہی طویل چھٹیوں سے ہوگا، یکم مئی بروز جمعہ کو یومِ مزدور کی عام تعطیل ہوگی، اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار (2 اور 3 مئی)کی چھٹیوں کو ملا کر سرکاری اور نجی ملازمین کو مسلسل 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔اس کے علاوہ رواں سال مئی میں عید الاضحی کی آمد متوقع ہے ،اگر ذوالحجہ کا چاند 17 مئی کو نظر آ گیا تو عید27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، اس صورت میں ہفتہ اور اتوار کو ملا کر مسلسل 5 چھٹیاں بنیں گی لیکن اگر چاند نظر نہ آیا اور ذی القعد کے 30 دن پورے ہوئے ، تو عید28 سے 30 مئی تک ہوگی، جس کے ساتھ 31 مئی (اتوار) کی چھٹی شامل ہوگی۔