جڑواں شہروں میں تیزہوائوں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

 جڑواں شہروں میں تیزہوائوں کیساتھ بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد (این این آئی)جڑواں شہروں میں رات کو تیزبارش سے موسم خوشگوارہوگیا، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف صوبوں میں اگلے 3سے 6گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔بلوچستان کے مختلف حصوں میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، خیبرپختونخوا میں بھی مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے ، جس کے باعث بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے پنجاب کے جنوبی علاقوں اور شمالی حصوں کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ، جس میں کما لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں بارش کا امکان ہے ۔کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں