ٹیک ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی مصنوعات توجہ کا مرکز

 ٹیک ٹیکسٹائل نمائش میں  پاکستانی مصنوعات توجہ کا مرکز

کراچی (آئی این پی)پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والی نمائش ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیک پراسیس 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیرملکی خریداروں کی توجہ حاصل کرلی۔

نمائش میں پاکستانی مصنوعات میں خریداروں کی گہری دلچسپی، فعال روابط اور بڑھتی ہوئی بین الاقوامی ساکھ کے حوالے سے نمایاں قرار دیا جا رہا ہے ۔ ایونٹ میں دنیا کے 54 ممالک سے 1700 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ مستند مینوفیکچررز سے لے کر ابھرتے ہوئے اداروں تک، شرکاء نے نئی پیشرفت اور عملی حل پیش کیے جنہوں نے صنعت کی مستحکم ترقی اور حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا ۔ ہزاروں تجارتی زائرین، بشمول خریدار، صنعت کار اور فیصلہ سازوں نے نمائش میں شرکت کی اور نمائش کنندگان کے ساتھ بھرپور تبادلہ خیال کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں