پاکستان دنیا میں امن کے پیامبر کے طور پر اُبھرا ، امیر مقام

 پاکستان دنیا میں امن کے پیامبر کے طور پر اُبھرا ، امیر مقام

پاک فوج نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بڑی فوجی طاقت کونشان عبرت بنایا ملک بھر میں لیپ ٹاپ سو فیصد میرٹ پردئیے جا رہے ، تقریب سے خطاب

 پشاور(دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کا امیج دنیا میں امن کے پیامبر کے طور پر اُبھرا ہے ،مئی 2025 میں پاک فوج اور پاکستانی قوم نے مل کر بھارت کی طاقت کو خاک میں ملا یا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے بڑی فوجی طاقت کو عبرت کا نشان بنایا ،امر یکا ایران کشیدگی میں پاکستانی قیادت کے کردار کے باعث ملک  کا تشخص عالمی سطح پر اجاگر ہوا اور گرین پاسپورٹ کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز پشاور میں وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پورے ملک میں لیپ ٹاپ سو فیصد میرٹ کی بنیاد پر فراہم کیے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا پاکستانی خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، انہیں صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم سب پر فرض ہے کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاوہ وقت دور نہیں جب پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان تنازع کے خاتمے میں کردار ادا کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں