عدالتی حکم کے باوجودصارف کو نیا ریفریجریٹراور40ہزارہرجانہ نہ ملا،کمپنی سی ای او کے وارنٹ جاری

عدالتی حکم کے باوجودصارف کو نیا ریفریجریٹراور40ہزارہرجانہ نہ ملا،کمپنی سی ای او کے وارنٹ جاری

کراچی (سٹاف رپورٹر)کنزیومر پروٹیکشن عدالت وسطی نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر نجی ہوم اپلائنسز کمپنی کے سی ای او کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے ۔

عدالت نے قرار دیا کہ 2فروری کو کمپنی کو صارف کو نیا ریفریجریٹر فراہم کرنے اور 40 ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا، جس پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت بھی دی گئی، تاہم کمپنی کی جانب سے نہ تو شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا اور نہ ہی کوئی نمائندہ پیش ہوا۔ عدالت نے سی ای او کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ عدم تعمیل کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او فریقین کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے ۔ عدالت نے پولیس کو 7 مئی تک عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں