جمعہ کے اجتماعات میں امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کیلئے دعائیں

جمعہ کے اجتماعات میں امریکا ایران مذاکرات کی  کامیابی کیلئے دعائیں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کی جامع مساجد میں نمازِ جمعہ کے بڑے اجتماعات کے موقع پر امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے فوری آغاز اور ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

علمائے کرام نے خطے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات میں طوالت اور التوا کی وجہ سے جڑواں شہروں کے عوام شدید ترین اذیت اور ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ شہریوں نے ان دعائیہ کلمات پر آمین کہا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں