90ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

 90ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

لاہور(آن لائن )محسنِ پاکستان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا یومِ پیدائش آج 27 اپریل بروز پیر منایا جائے گا۔

اس سلسلے میں دوپہر 3 بجے پنجاب اسمبلی کے سامنے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر 90 پاؤنڈ کا کیک کاٹا جائے گا۔منتظمین کے مطابق تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔ تقریب سابق سیکرٹری اطلاعات تحریک تحفظ پاکستان روحیل اکبر کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے ، جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں