بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے جعلی سوشل میڈیا اکاؤ نٹس کا استعمال

بھارت کا پاکستان کو بدنام  کرنے کیلئے جعلی سوشل میڈیا  اکاؤ نٹس کا استعمال

اسلام آباد (اے پی پی)ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کررہا ہے۔

 جن میں اکاؤنٹ ہولڈر خود کوپاکستانی شہری ظاہر کرکے ملک کے خلاف منظم طریقے سے جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس طرح کے ہزاروں اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان اور اس کے اداروں بلکہ سعودی عرب، ترکیہ، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت برادر ممالک کے خلاف بھی مربوط مہم چلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد بداعتمادی پیدا کرنا اور سفارتی تعلقات کو خراب کرنا ہے ۔ایسا ہی ایک اکاؤ نٹ جوعائشہ حق کے نام سے کام کر رہا ہے ، 2021 سے فعال ہے اور اپنے آپ کو ایک پاکستانی صارف کے طور پر پیش کر رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں