بھارت وپی ٹی آئی کو پاکستان کی عزت ہضم نہیں ہورہی:احسن اقبال

بھارت وپی ٹی آئی کو پاکستان کی عزت ہضم نہیں ہورہی:احسن اقبال

پاکستان دنیا بھر کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ، امریکا سمیت کئی ممالک تعریف کررہے عالمی حالات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا مجبوری :خطاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو اس بات پر تکلیف ہے کہ پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پوری کوشش کر رہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ، کیونکہ اس تنازع کے حل کے ساتھ پوری دنیا کا مستقبل جڑا ہوا ہے ۔ پاکستان دنیا بھر کے غریبوں کا مقدمہ لڑ رہا ہے ، جبکہ بھارت اور پی ٹی آئی کو پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی عزت ہضم نہیں ہو رہی۔ جب پاکستان کو عزت ملتی ہے تو مخالفین کو تکلیف ہوتی ہے ۔ امریکا، چین، فرانس  اور برطانیہ سمیت کئی ممالک پاکستان کی تعریف کر  رہے ہیں، جبکہ عالمی حالات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا مجبوری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں