پختونخوا :3ماہ میں دہشتگردی کے 475 واقعات،186افراد شہید

 پختونخوا :3ماہ میں دہشتگردی کے 475 واقعات،186افراد شہید

67شہری ،ایف سی 27، فورسز 21، پولیس کے 71اہلکارشہید، 85 دہشتگرد ہلاک

 پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی واقعات کی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 14 اضلاع میں دہشتگردی کے 475 مقدمات درج کیےگئے ۔ کارروائیوں کے دوران 85 دہشتگرد مارے گئے ۔ دہشتگردی کے مقدمات میں 1427 ملزمان نامزدکیے گئے ،107 کو گرفتار کیا گیا، واقعات میں 67 شہری شہید، 298 زخمی ہوئے ۔ ایف سی کے 27 اہلکار شہید، 45 زخمی ہوئے ۔ فورسز کے 21 اہلکار شہید، 66 زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق دہشتگردی واقعات میں پولیس کے 71 اہلکارشہید، 68 زخمی ہوئے ، دہشتگردی واقعات میں نامزد 1235 افراد کے ناموں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کے سب سے زیادہ 92 واقعات رپورٹ ہوئے ، شمالی وزیرستان میں 88 اور ڈی آئی خان میں 65 واقعات رپورٹ کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں