رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے 71 اموات ،4ہزارکیسزکی تصدیق

رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے  71 اموات ،4ہزارکیسزکی تصدیق

اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر میں رواں سال خسرہ سے71اموات رپورٹ ہو ئی ہیں، ذرائع وزارت صحت کے مطابق خسرہ سے سب سے زیادہ40اموات سندھ میں رپورٹ کی گئیں۔

ملک میں16ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4ہزار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں خسرہ کے 4 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ میں 1100 سے زیادہ کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں