گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،معمر خاتون جل کر جاں بحق
راولپنڈی (خبر نگار) ڈھوک کا لا خان کے علاقہ میں واقع ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آتشزدگی کے نتیجہ میں 86 سالہ خاتون جل کر جاں بحق ہو گئی ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاش بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دی گئی ، متوفیہ کی شناخت نصرت کے نام سے ہوئی ، آتشزدگی سے گھر کا تمام سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔