صوبائی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں :شیر پاؤ

صوبائی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں :شیر پاؤ

ناظم اسماعیل ،فضل وہاب خاندان ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شامل کرکٹ سٹیڈیم میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈرامہ بازی ،پریس کانفرنس

پشاور(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد کرنے کے اقدام کو ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو عوام کے مسائل کے حل اور صوبے کے حقوق کے حصول سے کوئی سروکار نہیں۔ان خیالات کا اظہار ا نہوں وطن کور پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ناظم اسماعیل خان ،فضل وہاب خان نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واحد مقصد صرف اور صرف بانی کی رہائی اور علاج پر مرکوز ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہے ،صوبے کو اپنا حق نہیں مل رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی صوبے میں گزشتہ 13سالوں سے برسراقتدار ہے ، لیکن حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ا نہوں نے کہا کہ صوبے کی معیشت کا برا حال ہے اور تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں