گوادر سینٹرل ایشیاء سے جڑ گیا سرحدی معیشت میں نئی جان پڑ گئی

گوادر سینٹرل ایشیاء سے جڑ گیا سرحدی معیشت میں نئی جان پڑ گئی

گوادر ( نمائندہ خصوصی) بلوچستان خصوصاً گوادر کے لیے ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں حکومتِ پاکستان نے باضابطہ طور پر SRO 691(1)/2026 کے تحت گوادر-گبد پاک ایران روٹ کو بین الاقوامی ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کوریڈور کا درجہ دے دیا ہے۔۔۔

یہ فیصلہ نہ صرف خطے کی تجارتی اہمیت کو بڑھاتا ہے بلکہ پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی تجارت اور گوادر کو سنٹرل ایشیاء سے جوڑنے کے لئے ایک نئے دور کا آغاز بھی سمجھا جا رہا ہے ،ترجمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساجد بن رحیم کے مطابق اس کامیابی کے پیچھے صدر چیمبر آف کامرس جہند ہوت اور چیئرمین گوادر بندرگاہ نورالحق کی مسلسل، سنجیدہ اور مؤثر کوششیں کارفرما رہی ہیں، دونوں رہنماؤں نے نہ صرف وفاقی حکام سے رابطے کیے بلکہ گوادر کے تاجروں اور کاروباری حلقوں کی آواز کو بھرپور انداز میں متعلقہ اداروں تک پہنچایا، صدر چیمبر آف کامرس جہند ہوت کے مطابق گوادر-گبد کوریڈور کو اس لیے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ براہِ راست ایران سے منسلک ہے اور کم فاصلے ، کم لاگت اور تیز تر ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں