پشین :دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید

پشین :دہشتگردوں کے حملے میں  ایک پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر ) پشین کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کے پولیس پر حملے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز پشین کے علاقے کلی حرمزئی میں نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔۔۔

جس کے نتیجے میں ایک اہلکار حوالدار نعمت اللہ شہید ہوگیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور واقعہ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں