لاہورکاپارہ 40،بجلی کی بھی لوڈشیڈنگ،آج بارش متوقع
مئی ،جون میں شدید ترین گرمی کاالرٹ ، پارہ52 ڈگری تک جانے کا خدشہ
لاہور ،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار ،لاہور میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا ،اس دوران مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی گئی، پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے بارے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال مئی اور جون کے مہینے میں درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ہے ، آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور، مری،اسلام آباد میں بارش ہو سکتی ہے ۔ پیر کو شہید بینظیر آباد میں پارہ48 رہا، دوسری طرف موہنجو داڑو اور ملتان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔