آئی ایم ایف کا لیوی میں کمی پر مشروط اتفاق، صنعتی صارفین کیلئے گیس سستی ہونے کا امکان

آئی ایم ایف کا لیوی میں کمی پر  مشروط اتفاق، صنعتی صارفین کیلئے  گیس سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف نے گیس پر عائد لیوی میں کمی کی تجویز سے مشروط طور پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے گیس سستی ہونے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کی تجویز سے اتفاق کے نتیجے میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی میں 30 سے 60 فیصد تک کمی متوقع ہے ،ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے گیس لیوی کے نئے فارمولے سے بھی اتفاق کیا ہے ، جو وزارت توانائی کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ اس نئے فارمولے کے تحت ٹیرف اب اوسط بنیاد پر مقرر کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل لیوی کو پیک آورز سے منسلک کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں