کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کم،مستحق گھرانوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرے ،وزیراعلیٰ سندھ

کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ کم،مستحق گھرانوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرے ،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ توانائی اور کے الیکٹرک کو ہدایت دی کہ کراچی کے بجلی صارفین کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر مشترکہ مطالعہ کیا جائے، جس کا مقصد کمزور اور مستحق گھرانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کم آمدن والے علاقوں اور صنعتی زونز کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی جبکہ گرمیوں کے آغاز کے ساتھ پسماندہ غریب علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیئرمین کے الیکٹرک شہریار چشتی سے ملاقات کے دوران دیں ۔پسماندہ علاقوں میں طویل بجلی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گرمی کے آغاز سے غریب طبقات کی مشکلات بڑھ گئی ہیں اور لوڈشیڈنگ میں کمی کے لیے خاص طور پر غریب علاقوں میں قابل عمل حل نکالنا ضروری ہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں