کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنیکا عندیہ
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے ایکسچینج ایسوسی ایشن کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسو سی ایشن آف پاکستان ملک بوستان،صدر ظفر پراجہ، جنرل سیکرٹری شیخ ساجد حسین اور دیگرممبرز کے ساتھ چیئرمین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب صاحب کے آفس میں ملاقات کی جس میں ایکسچینج کمپنیوں نے حکومت کے کرپٹو کانسل کے قیام میں بلال بن ثاقب کی کاوشوں کی تعریف کی۔چیئرمین ملک بوستان نے کہا بلال بن ثاقب کا وژن ہے کہ ان ورڈ زیادہ سے زیادہ ملک میں لائیں اور کم سے کم پیسوں میں ہم اپنے اوورسیز پاکستانیوں کو یہ فائدہ پہنچائیں اور کم سے کم وقت میں ان کے گھروں میں پیسے پہنچیں ۔ ملک بوستان نے بلال بن ثاقب سے درخواست کی کہ ایکسچینج کمپنیوں کو بھی کرپٹو کونسل کے تحت لائسنس دئیے جائیں۔اس موقع پر بلال بن ثاقب نے کہا پہلے فیز میں جو لوگ آنا چاہتے ہیں وہ کرپٹو کونسل سے این او سی لیکر اپنا اکاؤنٹ کھولیں، ہم انکو مکمل سپورٹ کرینگے اور سیکنڈ فیز میں ہم ایکسچینج کمپنیوں کو متعارف کرائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلداسکی ٹرانزیکشن شروع ہوجائیں۔