جانوروں پر ظلم انسانیت کے اصولوں کے منافی ، مصدق ملک

جانوروں پر ظلم انسانیت کے اصولوں کے منافی ، مصدق ملک

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے جانوروں پر ظلم سے متعلق قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا جانوروں پر ظلم و ستم انسانیت کے اصولوں کے منافی ہے ۔

بدقسمتی سے آوارہ کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن کے بعد بھی کئی آبادیاں انہیں واپس اپنے علاقوں میں آنے نہیں دیتیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ عوامی آگاہی ناگزیر ہے ۔ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کہ سی ڈی اے اور ایم سی آ ئی کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں آوارہ کتوں کے انتظام کے لیے TNVR(پکڑنا، نس بندی، ویکسینیشن اور دوبارہ چھوڑنا)مہم شروع کی جا چکی ہے تاہم ان اقدامات کو مؤثر انداز میں وسعت دینے کے لیے مزید رضاکاروں اور مضبوط انتظامی ڈھانچے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل نہ صرف اسلام آباد بلکہ تمام صوبوں سے بنیادی اعدادوشمار جمع کیے جائیں، نس بندی اور ویکسینیشن پروگرامز کے لیے درکار سہولیات اور مالی وسائل کا تخمینہ لگایا جائے اور ان اقدامات کو قومی سطح پر وسعت دینے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں