سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ،کفایت شعاری پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ
اسلام آباد (وقائع نگار)نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایندھن سبسڈی اور کفایت شعاری سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ایندھن سبسڈی کے اقدام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیرِاعظم کے اعلان کردہ کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔نائب وزیرِاعظم وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ان اقدامات کو ان کی اصل روح اور متن کے مطابق نافذ کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔اجلاس میں وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، سیکر ٹریز پٹرولیم اور آئی ٹی کے علاوہ متعلقہ صوبائی محکموں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔