آئینی عدالت:بری امام میں سی ڈی اے آپریشن رکوانے کی استدعامسترد
اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آئینی عدالت نے دارالحکومت کے علاقے بری امام میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آپریشن کو رکوانے کی استدعا مسترد کر دی،جس کے بعد درخواست گزاروں نے اپنی درخواست واپس لے لی۔
مقدمے کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بہتر ہے یہ کیس اسلام آبادہائیکورٹ میں ہی چلایا جائے اور درخواست گزار عدالت سے کسی قسم کی آبزرویشن لینے کے بجائے اپنے قانونی راستے اختیار کریں ۔