وفاقی وزرا کی کمسن مجاہد ارتضیٰ شہید کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت
کمسن مجاہد کی شہادت نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، عطا اللہ تارڑ، مصدق ملک،وجیہہ قمر
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزرا نے معرکہ حق کے کمسن مجاہد 7سالہ شہید ارتضیٰ عباس کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وفاقی وزیر مصدق ملک، وزیر مملکت وجیہہ قمر وفد کے ہمراہ شہید کے گھر پہنچیں، انہوں نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے کمسن ارتضیٰ عباس کی جرأت و عزم کو سلام پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ارتضیٰ عباس کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس بیٹے کی شہادت کے وقت لائن آف کنٹرول پر دشمن کے خلاف برسرِ پیکار تھے اور عظیم صدمے کے باوجود وطن کے دفاع میں ڈٹے رہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ کمسن شہید ارتضی ٰعباس کی قربانی نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ، افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور قوم کی دعاؤں سے معرکہ حق میں کامیابی نصیب ہوئی۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں نے قوم کے حوصلے مزید مضبوط کیے۔