محنت کش ترقی و خوش حالی کے حقیقی معمار

محنت کش ترقی و خوش حالی کے حقیقی معمار

کراچی(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے محنت کشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قوم کی اصل طاقت اور ترقی و خوشحالی کے حقیقی معمار قرار دیا ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری پیغام کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا ایک منصفانہ اور مساوی پاکستان کا خواب اسی وقت شرمندئہ تعبیر ہو سکتا ہے جب محنت کشوں کو بااختیار بنایا جائے، ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور ان کی فلاح و بہبود میں سرمایہ کاری کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں