پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک نہیں ،سہیل آفریدی وزیراعلیٰ برقرار رہیں گے ،بیرسٹر گوہر
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والوں کو ناکامی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی نامزد کیا ہے اور وہ بہترین کام کررہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے ، سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے ، خیال رہے کہ دو روز قبل ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ کے پی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔