کفایت شعاری مہم تنخواہ کٹوتی، وفاق سے جواب طلب

کفایت شعاری مہم تنخواہ کٹوتی، وفاق سے جواب طلب

مہم سرکاری محکموں کیلئے ، خود مختار کمپنیوں پر لاگو نہیں ہوتی:وکیل، فریقین کو نوٹس

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی فیصلہ کے خلاف سرکاری ملکیتی نیشنل گرڈ کمپنی کی درخواست پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے ذریعے وفاق اور وزارت قانون و انصاف سے جواب طلب کرلیا۔ کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ کابینہ ڈویژن نے تنخواہوں میں کٹوتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو امریکا ایران جنگ کے تناظر میں کفایت شعاری مہم کا حصہ تھا، وزیرِ اعظم کی ہدایات سرکاری محکموں پر لاگو ہو سکتیں، وزیراعظم کی ہدایت کو سرکاری ملکیتی کمپنیوں پر لاگو نہیں کیا جاسکتا، سرکاری محکموں کو کمپنیوں میں تبدیل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کے روزمرہ امور میں حکومتی مداخلت کم کی جائے ، کمپنیز قانون کے تحت درخواست گزار رجسٹرڈ کمپنی ہے حکومتی محکمہ نہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب اور سماعت ملتوی کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں