پرویزالٰہی کی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت،پی ٹی آئی رہنمائوں کی ملاقاتیں
لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔
راسخ الٰہی اور محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ شادی کی تقریب میں بڑی تعداد میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سیاسی رہنما شریک تھے ۔ پرویزالٰہی نے نوبیاہتا جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی۔ تقریب میں پرویزالٰہی سے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، سابق سپیکر اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، ارکان اسمبلی زین قریشی، سردار لطیف کھوسہ،ثنا اللہ مستی خیل، ندیم قریشی، اعظم سواتی، عامر ڈوگر، سماویہ طاہر، ریاض فتیانہ نے ملاقاتیں کیں ۔ تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، نعیم حیدر پنجوتھہ، سردار نصراللہ دریشک، سردار حسنین بہادر دریشک، سعید اکبر نوانی، ریحانہ ڈار، عمر ڈار، عالمگیر گجر اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔