چیئر مین سینیٹ سے ملاقات
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے ملاقات جس میں اہم قومی معاملات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، پیش رفت اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں سماجی و معاشی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری، تعلیم، صحت اور قدرتی وسائل کے مؤثر استعمال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی ۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوانِ بالا کے اس کردار کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ وفاقی اکائیوں کی مضبوط آواز ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاقی سطح پر بلوچستان کے لیے چیئرمین سینیٹ کی مسلسل حمایت اور مؤثر آواز اٹھانے کو سراہا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ سے ملاقات جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔