فنی خرابی دور :دنیا بھرمیں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کا آپریشن بحال

فنی خرابی دور :دنیا بھرمیں پاکستانی  پاسپورٹ اجرا کا آپریشن بحال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ اجرا کی سروس بحال کردی گئی۔۔۔

ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا کے مطابق پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز نے فنی خرابی کا مسئلہ حل کردیا اور چار روزبعد دنیا بھرمیں پاسپورٹ اجرا کا آپریشن بحال ہوگیا انہوں نے بتایا کہ فنی خرابی کے باعث سعودی عرب، یورپ اور یو اے ای میں پاسپورٹ آپریشن معطل تھا۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کردی گئی۔ابو ظہبی میں پاکستا نی سفارتخانے اورپاکستان قونصل خانہ دبئی میں پاسپورٹ سروس شروع کردی گئی ۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں بھی پاکستانی سفارتی مشنز میں پاسپورٹ سروس بحال کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں