مضاربہ ریفرنس، 7مجرموں کو قید، 1ارب 48کروڑ جرمانہ

مضاربہ ریفرنس، 7مجرموں کو  قید، 1ارب 48کروڑ جرمانہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )احتساب عدالت کی جج رخشندہ شاہین نے نیب کے مفتی احسان الحق مضاربہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے بڑے مالیاتی فراڈ میں ملوث سات ملزمان کو مختلف سزائیں اور بھاری جرمانے عائد کر دئیے۔

عدالت نے ملزمان پر مجموعی طور پر ایک ارب 48 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا اور دو سے تین سال تک قید کی سزائیں بھی سنائیں۔ زبیر محمد خان کو تین سال قید اور 24 کروڑ 82 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ کاشف شہاب کو تین سال قید کے ساتھ 44 کروڑ 84 لاکھ روپے اور آصف شہاب کو تین سال قید اور 47 کروڑ 46 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ کامران اختر کو دو سال قید اور ایک کروڑ 24 لاکھ روپے جرمانہ، محمد سلیمان کو ڈھائی سال قید اور 14 کروڑ 74 لاکھ روپے جرمانہ سنایا گیا۔ نعمان کو دو سال قید اور 8 کروڑ 97 لاکھ روپے ، عبداللہ لیاقت کو دو سال قید اور 6 کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں