پی سی ایل میں نام شامل کرنے کا اختیار لامحدود نہیں:ہائیکورٹ

پی سی ایل میں نام شامل کرنے کا اختیار لامحدود نہیں:ہائیکورٹ

متعلقہ ادارے رجب بٹ کا نام فوری کنٹرول لسٹ سے نکالیں:تحریری فیصلہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا متعلقہ ادارے رجب بٹ کا نام فوری پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالیں، نام خارج کریں اگر کوئی اور قانونی رکاوٹ یا کسی مجاز عدالت کا حکم نہ ہو۔ جسٹس محمد اعظم خان نے 6 صفحات کے جاری تحریری فیصلے میں کہا کہ فریقین نے بتایا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا این سی سی آئی اے حکام کو نام پی سی ایل سے نکالنے پر اعتراض نہیں۔ پی سی ایل میں نام شامل کرنے کا اختیار لامحدود نہیں، اسے منصفانہ اور قانونی طریقے سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

کسی شخص کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے سے اس کی آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق متاثر ہوتا ہے ، ریکارڈ سے ظاہر نہیں ہوتا کہ درخواست گزار کا نام PCL میں شامل کرنے سے قبل اسے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، پی سی ایل میں نام شامل کرنے کا مقصد متعلقہ شخص کی تفتیشی ادارے یا عدالت حاضری یقینی بنانا ہے ، جب یہ مقصد حاصل ہو جائے تو ایسی پابندی کا جاری رہنا غیر ضروری ہے ۔ متعلقہ اتھارٹی کا نو آبجیکشن ملنے کے بعد نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنا غیر قانونی اور بلا جواز ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں