عمران خان اور دیگر کے خلاف 2014 کے دھرنے سے متعلق 2مقدمات داخل دفتر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)سول جج شائستہ کنڈی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزموں کے خلاف 2014 کے دھرنے سے متعلق دو مقدمات داخل دفتر کر دئیے۔۔۔
مقدمات بانی پی ٹی آئی، دیگر ملز موں اور ان کے وکلاء کی مسلسل عدم دستیابی پر داخل دفتر کئے گئے ہیں، ملز موں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرتھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔