پختونخوا حکومت کی قلم چھوڑ ہڑتال دفاتر میں کوئی کام نہ ہوسکا
پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت کی جانب قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق سرکاری دفاتر میں آج کوئی سرکاری کام نہیں ہوا، صرف ایمرجنسی کام کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ، بجلی اور گیس میں صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے وکلا سے بھی ہڑتال میں شرکت کی اپیل کی تھی۔