موسمیاتی تبدیلی ، منصوبہ بندی ضروری
پشاور (اے پی پی) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نہ صرف ماحول بلکہ زراعت، انفراسٹرکچر اور عوام کی روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کیلئے ضلعی سطح پر مخصوص منصوبہ بندی نہایت ضروری ہے تاکہ مقامی مسائل کے مطابق موثر اور قابلِ عمل حل فراہم کئے جا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک اور چارسدہ کے ڈسٹرکٹ ایڈاپٹیشن پلانز کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (SDPI) اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے نمائندوں نے شرکت کی۔