ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس مزید 3 گواہوں پر جرح مکمل
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مزید تین گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔ جج محمد افضل مجوکہ نے سماعت کی۔
وکیل صفائی نے استغاثہ کے گواہوں 2 اے سی اور 1 لیڈی کانسٹیبل پر جرح کی۔ عدالت نے استغاثہ کے باقی تمام گواہ طلب کر لیے ، سماعت آج تک ملتوی کر دی گئی۔ مجموعی طور پر 22 گواہوں پر جرح مکمل کر لی گئی، اہم گواہ تفتیشی افسر پر آج جرح متوقع ہے۔